محمد عامر نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرلیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے رویے سے تنگ آکر قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمںٹ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر ان دنوں صرف کرکٹ لیگز کھیل رہے ہیں۔محمد عامر نے لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی ٹیم کو فائنل میں شعیب ملک کی ٹیم جافنا اسٹالینز کے ہاتھوں شکست ہوئی تاہم محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔ALHUMDULILLAH FOR EVERYTHING 🥰🥰🥰 pic.twitter.com/lF04Bp4sg8

— Mohammad Amir (@iamamirofficial) December 25, 2021

اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز سے وابستہ فاسٹ بولر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ مخلتف پوز کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں جس پر لکھا تھا ’’ محمد عامر ۔ 300 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں‘‘۔محمد عامر نے کیپشن میں لکھا ’ہر چیز کیلیے اللہ کا شکر ہے‘۔واضح رہے پی ایس ایل 7 کے لیے کراچی کنگز نے محمد عامر کو پلیئرز کیٹیگری میں تنزلی کے ساتھ پک کیا جس پر محمد عامر نے اعتراض کرتے ہوئے ڈرافٹ میں جانے کا فیصلہ کیا تاہم بعد میں ان کے مینجمنٹ کے ساتھ معاملات طے پاگئے اور وہ دوبارہ کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button