محمد یوسف کا عالمی ریکارڈ ٹوٹتے ٹوٹتے رہ گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹائلش بلے باز محمد یوسف کا عالمی ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا۔ انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ کے لیے 2021 بہترین سال رہا جہاں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شاندار بلے بازی سے تمام مخالف ٹیموں کے خلاف رنز اسکور کیے تاہم وہ صرف 81 رنز کی کمی سے محمد یوسف کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے۔

 

View this publish on Instagram

 

A publish shared by cricket.com.au (@cricketcomau)

تاہم جوئے روٹ انگلینڈ کی جانب سے کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے 1708 رنز بنائے جب کہ رواں سال روری برنس 530 ، جونی برسٹو 391 ، اولی پوپ 368 رنز کے ساتھ دوسرے سے چوتھے نمبر پررہے۔A yr in overview… pic.twitter.com/UKniySg1GE

— 7Cricket (@7Cricket) December 28, 2021

محمد یوسف نے 2006 میں 1788 رنز اسکور کرکے ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جو اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز سر ووین رچرڈز کے پاس تھا ۔ انہوں نے 1976 میں 1710 رنز بنائے تھے اور اب اس فہرست میں انگلش کپتان تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔The most Test runs in a calendar yr ?@yousaf1788, 47 as we speak, was simply sensational in 2006! pic.twitter.com/IqArxLyu6J

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 27, 2021

سابق کپتان محمد یوسف نے 2006 میں 11 میچوں کی 19 اننگز میں 99.33 کی اوسط سے 1788 رنز بنائے تھے جس میں 9 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل تھیں جب کہ انہوں نے 202 رنز کی ایک اننگز بھی کھیلی تھی۔اس موقع پر جوئے روٹ نے کہا مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میرے بلے سے رنز بن رہے ہیں لیکن کسی بھی کپتان کو سب سے زیادہ خوشی میچ جیتنے کی ہوتی ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button