
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 5 اپریل بروز منگل کو کراچی کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق منگل کو کراچی کا موسم گرم اور مرطوب ہے۔شہرمیں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ منگل کی صبح 10 بجےدرجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد رہا۔یہ بھی بتایا گیا کہ شہرمیں شمال مغربی سمت سے ہوائیں 6 ناٹیکل مائیلز کی رفتار سے چل رہی ہیں۔واضح رہے کہ ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز نے بتایا تھا کہ رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ گرم نہیں ہوگا اور رمضان کے دوسرے ہفتے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔