مختلف شخصیات کا شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر مختلف شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہرت پانے والے فاسٹ بولر نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر مداحوں سے شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ’’میری والدہ محترمہ رضائے الہی سے وفات پاگئی ہیں‘‘۔شعیب اختر کی والدہ کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی گئی جس میں سابق کرکٹرز سمیت وفاقی وزراء اور اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔دوسری جانب شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر کھلاڑیوں سمیت سیاسی شخصیات نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔Lots of prayers 🙏 for our expensive buddy @shoaib100mph’s mom. May ALLAH relaxation her soul in peace and provides Shoaib Akhtar and his household sufficient power to deal with this large loss. Ameen

Shoaib has at all times given an amazing respect to his mom. ALLAH Janat mein jaga aata farmay.Ameen

— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) December 25, 2021

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پر تعزیتی پیغام میں لکھا ’’ ہمارے پیارے دوست کی والدہ کے لیے ڈھیروں دعائیں ، اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر عطا کرے‘‘۔Deepest condolences. May Allah grant her the very best place In Jannah. https://t.co/NmREVxz2kT

— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 25, 2021

نامور گلوکار علی ظفر نے بھی شعیب اختر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا ’’ اللّٰہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘‘۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رٰجِعونَ

We all are with you on this tough time brother.

May the Almighty grant her the very best rank in jannah, ameen…@shoaib100mph https://t.co/MhbiZ6CrOJ

— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) December 25, 2021

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ اناللہ وانا علیہ راجعون، شعیب اختر اس مشکل گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، اللّٰہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے‘‘َ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button