مریخ پر سورج گرہن کا دلفریب منظر

ہم میں سے بہت سے لوگ دنیا میں سورج گرہن کا منظر دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں لیکن حال ہی میں ناسا کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ سورج گرہن کا منظر مریخ سے کیسا دِکھائی دیتا ہے۔امریکی خلائی ادارے کے پرزیورینس روور نے مریخ سے آلو نما چاند کے سورج کے سامنے سے گزرنے کی فوٹیج عکس بند کی ہے۔ناسا کے اس روور، جو فروری 2021 سے مریخ پر موجود ہے، نے یہ فوٹیج اپنے اگلی جنریشن کے میسٹ کیم-زی کیمرا سے 2 اپریل کو عکس بند کی۔میسٹ کیم-زی ٹیم کی ایک ممبر، جو کیمرے کو چلاتے ہیں، ریچل ہوسن کا کہنا تھا کہ وہ جانتی تھیں کہ یہ اچھا ہوگا لیکن انہیں یہ امید نہیں تھی کہ یہ اتنا زبردست ہوگا۔

فوبوس مریخ کے دونوں چاندوں میں بڑا چاند ہے۔ یہ مریخ کے گرد دن میں تین چکر لگاتا ہے اور یہ مریخ کی سطح سے اتنا قریب ہے کہ مریخ پر کچھ جگہوں پر یہ ہمیشہ نہیں دیکھا جاسکتا۔یہ گرہن پرزیورنس کے اس سیارے پر موجودگی کے 397 ویں مریخی دن پر ہوا اور 40 سیکنڈوں تک جاری رہا۔یہ عمومی سورج گرہن سے قدرے چھوٹا گرہن تھا، بشمول زمین پر ہونے والے سورج گرہن سے۔ اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں فوبوس سائز میں زمین کے چاند سے 157 گُنا چھوٹا ہے۔ مزید پڑھیں39 minutes agoسائنس دانوں نے اِنڈیانا جونز کا دعویٰ درست ثابت کردیا

ایک نئی تحیقق نے 2008 کی ہالی وڈ فلم اِنڈیانا جونز کے…

6 hours agoہوا کے دوش پر ڈیڑھ کلوواٹ بجلی ایک کلومیٹر دور بھیجنے کا ناقابلِ یقین تجربہ

ہم صدیوں سے ہوا کے دوش پر بجلی آگے پہنچانے کی باتیں…

6 hours agoگھر کے اندر ہوا کا ماحول بتانے والی پیلی چڑیا

کنیری ایک چہچہانے والی خوبصورت پیلی چڑیا کو کہتے ہیں جو یورپ…

20 hours agoگوگل پالیسیوں کی وجہ سے ٹروکالر کے اہم فیچر پر پابندی

اینڈروئیڈ فون کی مشہورایپلی کیشن ٹروکالرنے اپنے کال ریکارڈنگ فیچرکوختم کردیا ہے۔…

22 hours agoریئل می کا طاقت ور پروسیسر کے ساتھ کم قیمت فون متعارف

چینی موبائل ساز ادارے ریئل می نے اسنیپ ڈریگن کے طاقت ورچپ…

23 hours agoسی این این کا آئندہ ماہ سے اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان

ایک پرانی کہاوت ہے کہ ’ جس کا کام اسی کو ساجھے‘…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

4 × 1 =

Back to top button