مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل

مسلم ليگ ن نے مہنگائی مکاو مارچ کو محدود کرنے کا فيصلہ کر ليا۔ متوالے 24 مارچ کے بجائے 28 مارچ کو اسلام آباد کيلئے روانہ ہوں گے۔ليگی ذرائع کے مطابق اپوزيشن نے مہنگائی مکاؤ مارچ کا پلان تبديل کر ديا۔ ن ليگ کا مارچ 24 کے بجائے 26 مارچ کو اسلام آباد روانہ ہو گا۔ نئے فيصلے کے بعد لانگ مارچ 28 مارچ کو راولپنڈی پہنچے گا۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ کی قیادت کریں گی، پروگرام کی حتمی تبديلی کا فیصلہ آج ہی کيے جانے کا امکان ہے۔سماء سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مہنگائی مارچ کی تاریخ کو تبدیل کردیا۔ طبیعت بہتر ہے، حمزہ کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کروں گی۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button