مشتری کے چاند کے سمندر میں زمین کے سمندر کے برابر آکسیجن کا انکشاف

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مشتری کے چاند یورپا کے برف کے خول میں موجود نمکین پانی ممکنہ طور پر برف سے ڈھکے مائع مانی کے سمندر میں آکسیجن کی آمد و رفت کرسکتا ہے۔

محققین کا خیال ہے کہ چاند کی ناسازگار سرزمین کے اندر ایسا ہونا زندگی کو کی بقاء کے لیے سازگار ہوسکتا ہے۔ان کا ماننا ہے کہ یورپا کے سمندر میں موجود آکسیجن کی مقدار ممکنہ طور پر اتنی ہی ہوسکتی ہے جتنی مقدار اس کی آج زمین کے سمندر میں ہے۔یہ تھیوری پہلے پیش کی جاچکی ہے لیکن امریکی ریاست ٹیکسز کے شہر آسٹن میں قائم یونیورسٹی آف ٹیکسزکے ماہرین نے دنیا کی پہلی طبعیات پر مبنی اس عمل کی کمپیوٹر سِمیولیشن آزمائش کے لیے بنائی۔یوٹی جیکسن اسکول آف جیو سائنسز کے شعبہ ارضیاتی سائنسز سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ محقق مارک ہیسی کاکہنا تھا کہ ان کی ریسرچ نے اس عمل کو ممکنات کی دنیا میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں ایک یورپا کے سمندر کے اندر کی سطح میں زندگی کی افزائش کے حوالے سے مسئلے کا ایک حل فراہم کرتا ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button