مشہور کمپنی ویٹ وائپس کیوں بند کرنے جارہی ہے؟

برطانیہ کی کمپنی بوٹس نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی شے کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔

بوٹس کے ویٹ وائپس کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی شے ہے۔ گزشتہ برس 80 کروڑ سے زائد تعداد میں ویٹ وائپس فروخت کیے گئے تھے۔لیکن فارمسی چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک ان تمام ویٹ وائپس کی فروخت کو ختم کر دے گی جن میں پلاسٹک فائبرز کا استعمال کیا گیا ہوگا۔پلاسٹک سے بنے وائپس کو پودوں سے بنے بائیو ڈیگریڈایبل متابدل سے بدلا جائے گا۔بوٹس کی جانب سے یہ قدم، وائپس کی تشکیل نو کے اعلان کے تھوڑے عرصے بعد ہی اٹھایا گیا جس میں انہوں نے پلاسٹک کو ختم کرنے کا کہنا تھا۔۔بوٹس کے چیف کسٹمر اور کمرشل آفیسر اسٹیو ایگر کا کہنا تھا کہ ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے سیارے کی حفاظت کریں۔ مثبت اقدام کے لیے قوتوں کے ساتھ کام کر کے اجتماعی سطح پر فرق لا سکتے ہیں۔ویٹ وائپس برطانوی ساحلوں پر پھیلے ہوئے کچرے کی سب سے عام قسم ہے۔ایسا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس کو ڈسٹ بِن میں ڈالنے کے بجائے ٹوائلٹ میں بہا دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ان کا ڈھیر سمندروں یا دریاؤں کے کناروں پر لگتا ہے۔ Double Click 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

five − 2 =

Back to top button