مشہور کمپنی کا پاکستان میں اپنی کامیاب ترین موٹرسائیکل بند کرنے کا اعلان،عوام کے لیے بری خبرآگئی

کراچی(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نقصان صارفین کو مقبول ترین موٹرسائیکلکی بندش سے برداشت کرنا ہوگا۔ پاک سوزوکی کمپنی نے پاکستان میں اپنی مقبول ترین موٹرسائیکل کی مزید پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ کمپنی موٹر سائیکل جی ایس 150 ایس ای کی مزید تیاری نہیں کرے گی اور نہ ہی مزید آرڈرز قبول کیے جائیں گے۔صنعت کے ذرائع کے مطابق پاک سوزوکی کمپنی کو پیٹرول کی قیمتوں اور مقامی کرنسی کی قدر میں کمی، شپنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور کٹس کی درآمد میں مسائل کا سامنا تھا جس کی وجہ سےجی ایس 150 ایس ای کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا۔ کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک سوزوکی موٹرز اپنی مقبول ترین موٹرسائیکل جی ایس 150 کی پروڈکشن روک کر اس کی جگہ 125 سی سی موٹر سائیکل متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ منصوبے کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

thirteen + nine =

Back to top button