معاملہ عمران خان کا نہیں پاکستان کی عزت اور توقیر کا ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ معاملہ عمران خان کا نہیں پاکستان کی عزت اور توقیر کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم سے اظہارِ یکجہتی کیلئے 3 تلوار پر عوامی اجتماع کا اہتمام کیا گیا ہے، آج صبح سے پی ٹی آئی کا کاروانِ وفاء شہر میں رواں دواں ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملہ عمران خان کا نہیں پاکستان کی عزت اور توقیر کا ہے، عمران خان نے پاکستان کے بیرون دشمن اور ان کے نمک خواروں کو للکارا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے وزیراعظم سے یکجہتی کیلئے 3 تلوار پہنچیں، وقت ہے ملک دشمن اور بد بخت اپوزیشن کو منہ توڑ جواب دیں۔پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ آج شب 9 بجے تین تلوار پر عوام کی آمد کے منتظر ہوں گے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button