مفتاح اسماعیل جھوٹ نہ بولیں مقابلہ کرنا ہے تو آجائیں،سابق وزیرخزانہ شوکت کاچیلنج

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل ہماری حکومت پر ہرچیز کا ملبہ ڈال رہے ہیں وہ جھوٹنہ بولیں مقابلہ کرنا ہے تو آجائیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتا یہ اپنی سروے رپورٹ کیوں نہیں پڑھ سکتے جس میں مانا گیا کہ گزشتہ سال ترقی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی سروے رپورٹ ان کی جاری کردہ ہے جس میں ہماری پالیسیوں کی تعریف کی گئی ہے۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم بہترین معیشت چھوڑ گئے تھے یہ لوگوں کو پاگل بنانے آجاتے ہیں، ہم شرح سود ہم ساڑھے 11 فیصد پرچھوڑ گئے تھے اب 16 فیصد پرجارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح اس وقت 33 فیصد ہے اور یہ کہتے ہیں 11 فیصد پر رہے گی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال 1400 ارب ٹیکس جمع کیا تھا اور اس سال 1900 ارب ٹیکس جمع کرنا تھا اب تو آئی ایم ایف معاہدہ بھی ہوگیا پھرکیوں روپے کی قدر گررہی ہے۔شوکت ترین نے خدشہ ظاہر کیا کہ جب بجلی گیس کے بل آئیں گے تو مہنگائی 40 فیصد پرجائے گی۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

2 × two =

Back to top button