ملتان سلطانز کا ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار، پشاور زلمی کو شکست

پی ایس ایل 7 کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے پشاور زلمی کو شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈٖیم میں جاری پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 222 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 165 رنز ہی بناسکی۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کے بلے باز لیگ اسپنر عمران طاہر اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی زبردست بولنگ کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور حضرت اللہ زازئی نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کامران اکمل 10 رنز بنانے کے بعد شاہنواز دھانی کا شکار بن گئے جس کے بعد حیدر علی بیٹنگ کے لیے آئے اور انہوں نے 12 گیندوں پر 24 رنز بناکر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے تاہم شاہنواز دھانی نے انہیں بھی واپس پویلین بھیج دیا۔اوپننگ بلے باز حضرت اللہ زازائی 32 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جس کے بعد وہ عمران طاہر کا شکار بن گئے جب کہ دیگر بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے۔شعیب ملک 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور شیرفن ردرفورڈ کی اننگز صرف 2 رنز تک محدود رہی، کپتان وہاب ریاض 2 اور عثمان قادر 12 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ محمد عمر نے 3 رنز پر اپنی وکٹ گنوائی۔دوسری جانب بین کٹنگ آخر تک وکٹ پر موجود رہے اور رواں سیزن میں اپنی پہلی نصف سنچری بھی مکمل کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتحیاب نہ کرواسکے۔ وہ اپنی اننگز میں 31 گیندوں پر ک چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی اور عمران طاہر نے 3،3 جب کہ بلیسنگ مزارابنی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔“It be like that sometimes” 😕#HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvMS pic.twitter.com/lOv52HVd1j

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022

اس سے قبل میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے ٹیم کو 85 رنز کا  اچھا آغاز فراہم کیا تاہم شان مسعود 25 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔🤜🏼🤛🏼#HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvMS pic.twitter.com/3Gyw1s7dTT

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022

جس کے بعد صہیب مقصود بیٹنگ کے لیے آئے اور 17 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ دوسری جانب کپتان محمد رضوان نے اپنی ذمہ دارانہ اننگز جاری رکھتے ہوئے ایک اور نصف سنچری اسکور کی۔TIM DAVIDDDD 😱 #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvMS pic.twitter.com/Nk8pOHsxEQ

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022

ٹم ڈیوڈ اور محمد رضوان نے 69 رنز کی جارحانہ شراکت داری قائم کی اس دوران ٹم ڈیوڈ نے  18 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور یوں وہ پی ایس ایل میں تیز ترین نصف سنچری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے پال اسٹرلنگ کے ہم پلہ ہوگئے۔“Multan baray larkay le aya” 😜#HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvMS pic.twitter.com/WcWjtiw1VF

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022

محمد رضوان نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 8 چوکے شامل تھے جب کہ ٹم ڈیوڈ 6 چھکے اور 2 چوکوں پر مشتمل 51 رنز کی اننگز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس آئے اور خوشدل شاہ نے صرف 7 گیندوں پر 21 رنز کی اننگز کھیلی۔No one needs to be disadvantaged of watching this shot by @KhushdilShah_ 👏🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvMS pic.twitter.com/gPMzwQakwg

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک ، عثمان قادر اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔ رومان رئیس، ریلی روسوو اور ڈیوڈ ولی کی جگہ بلیسنگ مزرابانی ، جانسن چارلس اور شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا ہے جب کہ پشاور زلمی نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے ثاقب محمود کو حسین طلعت کی جگہ شامل کیا ہے۔Zalmi gained the toss and selected to area. Multan batting first. Score kya hoga? #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvMS pic.twitter.com/V7n9fTSNrL

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔

 

Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

11 + nine =

Back to top button