ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا، بدترین لوڈشیڈنگ

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 576 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ جس کے بعد ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 924 میگاواٹ ہے اور طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 5 ہزار 219 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 764 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 190 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار صفر ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 189 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق جوہری ایندھن سے 2 ہزار 278 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ آئیسکو کو 450 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے اور اسلام آباد ریجن میں 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

seventeen − 11 =

Back to top button