
حسان خاور نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی میچ چل رہا ہے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں تمام ریکارڈ قانون کے مطابق محفوظ بنایا جاتا ہے، ریکارڈ کی منتقلی کے حوالے سے بعض چینلز حقائق کے برعکس رپورٹنگ کررہے ہیں۔ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ بزدار حکومت سرکاری ریکارڈ کی امین ہے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے سے مسلسل پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کو جلانا اور ہیر پھیر ن لیگ کا طرہ امتیاز رہا ہے۔حسان خاور نے کہا کہ بزدار حکومت میں ریکارڈ جلانے کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا چونکہ تمام امور ایمانداری اور قانون کے دائرہ میں رہ کر انجام دیے جا رہے ہیں۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی میچ چل رہا ہے،میڈیا ہاؤسز بغیر تحقیق اور چھان بین کے کوئی خبر آگے نہ بڑھائیں۔دوسری جانب مہمان خصوصی حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد پاکستان مسلمانوں کے لہو سے لکھی قرارداد ہے، آج تجدید عہد کا دن، پاکستان بنانے میں لاکھوں لوگوں کا لہو شامل تھا۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان تاریخی اہمیت کا دن، جذبوں کو توانائی بخشتا ہے، مجھے جب بھی موٹیویشن کی ضرورت ہوتی ہے، قومی ترانہ سنتا ہوں، جب بھی میرا جذبہ کمزور پڑنے لگتا ہے قومی ترانہ میرا عزم بڑھاتا ہے۔حسان خاور نے کہا کہ آج کا دن ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کیلئے آگے بڑھنے کا عزم دہراتا ہے۔ Adsence Ads 300X250