ملک کا ہر حکمران خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہےکہ ملک کا ہر حکمران خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کو رگیدنے کے بجائے حکومت کی کارکردگی بتائیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان جو زبان استعمال کر رہے کسی مہذب معاشرے میں زیب نہیں دیتی۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی حق ہے ، وزیراعظم کنٹینر پر سوار ہونے کے بجائے سامنا کریں۔امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے قول و فعل میں واضح تضاد ہے۔سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم جلسوں میں مغرب میں قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں جبکہ وزیراعظم الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کا ہر حکمران خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، قانون غریب کے لیے لوہے کے چنے اور امیر کے موم کی ناک ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک بحرانی کیفیت کا شکار، عوام کی فکر نہ پہلے کسی کو تھی نہ اب ہے،22کروڑ عوام ملک کے حقیقی وارث، انھیں فیصلے کا حق دیا جائے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button