منچن آباد میں ڈینگی وائرس سے نوجوان جاں بحق

منچن آباد میں ڈینگی وائرس سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں میکلوڈگنج میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ڈینگی وائرس سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ عبدالوہاب کی ڈینگی کی لیبارٹری رپورٹ مثبت آئی تھی جس پر معلوم ہوا کہ اس کو ڈینگی ہے۔ عبدالوہاب کو کچھ عرصہ پہلے بخار ہوا تھا، شدید بخار کے باعث اس کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن تھوڑے عرصے بعد اس کا انتقال ہو گیا۔

منچن آباد میں ڈینگی کے باعث نوجوان کی موت کے بعد خوف و پریشانی کی فضاء چھا گئی ہے۔

دوسری طرف سی اے اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چند دنوں سے ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا ہے، سی اے اے ملازمین دفاتر اور گھروں میں احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

جاری کردہ الرٹ کے مطابق سی اے اے کے متعلقہ شعبوں، رہائشی کالونیوں اور دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کا اسپرے کریں، تمام ملازمین مچھر دانیوں کا استعمال کریں ، دفاتر اور گھروں کے سامنے پانی کھڑا نہیں ہونے دیا جائے۔

واضح رہے کہ سی اے اے کے متعدد ملازمین گزشتہ دنوں میں ڈینگی کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث سی اے اے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر قیصر یار خان نے الرٹ جاری کردیا۔

Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button