موبائل صارفین نے 2021 میں سوشل میڈیا پر 53 ہزار گھنٹے ضائع کردیے

اسمارٹ فون کی ایجاد نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک انقلاب تو برپا کر ہی دیا تھا لیکن اینڈروئیڈ اور سوشل میڈیا ایپ نے دنیا بھر میں لوگوں کو خبطی بنادیا ہے اور وہ اس کے بنا خود کو نامکمل سمجھتے ہیں۔ 

ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 16 سے 64 سال کی عمر کے افراد نے 2021 میں اوسطاً اپنی زندگی کے 52 ہزار 925 منٹس موبائل فون پر انسٹاگرام، فیس بک، ٹک ٹاک، واٹس ایپ، اسنیپ چیٹ، یوٹیوب اور اس نوعیت کی درجنوں ویب سائٹ اور ایپلی کیشنز پر اسکرولنگ کرنے میں گزار دیے ہیں۔کینیڈا کے سوشل میڈیا مینجمنٹ پلیٹ فارم Hootsuite  کی جانب سے ڈیجٹیل صارفین کے طرز عمل پر ’گلوبل اسٹیٹ آف ڈیجیٹل 2021‘  کے نام سے شایع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 16 سے 64 سال کی عمر کے افراد نے اوسطا اپنے قیمتی وقت میں سے 52 ہزار 925 منٹس سوشل میڈیا اور ویڈیوز ایپ دیکھنے میں ضائع کردیے۔رپورٹ میں بیان کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایک شخص اوسطاً دن بھر میں سوشل میڈیا پر 2 گھنٹے 25 منٹس صرف کرتا ہے جو کہ ایک ہفتے میں 16 گھنٹے 55 منٹس، ایک ماہ میں 3 دن 1 گھنٹہ 30 منٹ اور ایک سال میں 36 دن 18 گھنٹے اور5 منٹس بنتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 2020 کی نسبت 2021 میں موبائل پر اسکرولنگ کرنے والوں کی تعداد میں اوسطا 3 منٹ کا اضافہ ہوا۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں گھروں پر رہ کر آن لائن کام کرنے، پڑھائی کرنے کی شرح میں اضافہ ہوا جس کا نتیجہ اسکرین ٹائم کی شکل میں سامنے آیا ہے۔یوٹیوب اسمارٹ فون استعمال کنندگان کے لیے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ایپ ہے جس اوسطاً فی فرد 23 گھنٹے 12 منٹس ماہانہ خرچ کرتا ہے۔ 19 گھنٹے، 30 منٹ ماہانہ کے ساتھ فیس بک دوسرے نمبر، 19 گھنٹے 24 منٹ ماہانہ کے ساتھ  واٹس ایپ تیسرے اور ٹک ٹاک 13 گھنٹے 18 منٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلپائنی موبائل اسکرولنگ پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ وقت لگاتے ہیں جو کہ 10 گھنٹے 56 منٹ فی دن ہے۔ اس کیٹگری میں برازیل 10 گھنٹے 8 منٹ فی دن کے حساب سے دوسرے، کولمبیا 10 گھنٹے 7 منٹ فی دن کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقا 10 گھنٹے 6 منٹ فی دن کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button