موبائل فون کے بیک کور کے 4 ایسے نقصانات جو آپ نے سوچے بھی نہیں ہوں گے

(*4*)

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بیک کور کے کئی نقصانات ہوتے ہیں جو کہ موبائل فون کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

موبائل کو مزید خوبصورت بنانے اور کوئی اسکریچ نہ لگنے کے لیے بیک کور استعمال کیا جاتا ہے لیکن موبائل فون سے نکلنے والی ہیٹ یا گرمی بیک کور ہونے کی وجہ سے واپس موبائل کی طرف آ جاتی ہے، یعنی اس ہیٹ کا انخلاء صحیح طرح نہیں ہو پاتا کیونکہ بیک کور عام طور پر ربڑ کا ہوتا ہے جس کی وجہ ہیٹ کا پریشر بننا شروع ہو جاتا ہے۔بیک کور رکھنے کی وجہ سے سب سے پہلا نقصان موبائل فون کی پرفامنس پر پڑتا ہے یعنی موبائل فون کی پرمانس گرتی جاتی ہے۔دوسرا نقصان یہ ہے کہ موبائل کے تمام پارٹس متاثر ہوتے ہیں خاص کر موبائل فون کی بیٹری چونکہ ہیٹ کا اثر بیٹری پر زیادہ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ بیٹری کی لائف ٹائم متاثر ہوتی ہے۔تیسرا نقصان موبائل فون سگنلز کو صحیح طرح کیچ نہیں کر پاتا ہے چونکہ اینٹینا بیک سائیڈ پر ہوتا ہے جو کہ کیسنگ کے پچھلے حصے میں چھپا دیے جاتے ہیں بیک کور لگنے کی وجہ سے اینٹینا کو کام کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس کے علاوہ ایک نقصان یہ بھی ہے کہ وائی فائی کو قبول کرنے والا ریسیور بھی کسینگ کے اندر پیچھے کی طرف ہوتا ہے اور بیک کور کی وجہ سے وائی فائی سگنلز کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ تمام نقصانات وہ ہیں جن سے اپنے موبائل فون کو بچایا جا سکتا ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

18 + eighteen =

Back to top button