موبائل ورلڈ کانگریس؛ دنیا کا سب سے تیز ترین چارج ہونے والا موبائل پیش

اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والا ٹریڈ شو’ موبائل ورلڈ کانگریس2022‘ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔

خصوصی طور پر موبائل کے حوالے سے منعقد ہونے والے اس شو میں ریئل می کے سستے مگر بہترین فون نے سب سے توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔موبائل ورلد کانگریس میں پیش کیے گئے ’ ریئل می جی ٹی نیو 3‘ کی سب سے خاص بات اس کا فاسٹ چارجنگ فیچر ہے۔ یہ فون 5 منٹ میں بیٹری کو 50 فیصد تک چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ریئل می کے فلگ شپ ماڈل جی ٹی نیو 2 کے پیش رو اس ماڈل میں ایک نئی چارجنگ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کی بدولت یہ نئی’ الٹرا ڈارٹ چارجنگ آرکٹیکچر( یو ڈی سی اے) ٹیکنالوجی‘ کی حامل پہلے ڈیوائس بھی بن گئی ہے۔اس حوالے سے ریئل می کا دعوی ہے کہ ’ جی ٹی نیو 3‘ ماڈل کو کمپنی کی نئے 150 واٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کی بدولت محض 5 منٹ میں 50 فیصد چارج کیا جاسکتا ہے ۔اگر کمپنی کے اس دعویٰ کو درست تسلیم کرلیا جائے تو پھر جی ٹی نیو 3 دنیا کا سب سے تیز ترین چارجنگ والا اسمارٹ فون بن جائے گا۔ جو اس طرح کے کم قیمت موبائل فون کے لیے حیرت انگیز بات ہے۔ریئل می کے مطابق یو ڈی سی اے ٹیکنالوجی کو جی ٹی نیو 3 میں متعارف کرایا جائےگا تاہم کمپنی کی جانب سے اس موبائل کے مزید فیچر اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button