موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، نوید قمر

سید نوید قمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے شیخ بھرکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مداخلت کا شوشہ ایک فلاپ ڈرامہ ہے۔سید نوید قمر نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ثابت ہو ئی جس نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا۔نوید قمر کا کہنا تھا کہ عوام پر مہنگائی مسلط کردی اور جمہوریت و پارلیمنٹ کو نقصان پہنچایا، آئین سے ایسا کھلواڑ پہلے نہیں ہوا جو عمران خان حکومت نے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید کا خیال ہے کہ فوج مداخلت کرے اور پھر ان کی مرضی کے انتخابات ہوجائیں تو ایسا بالکل نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور کسی کو انتشار نہیں پھیلانے دیا جائے گا تاہم کوئی اپنا شوق پورا کرنا چاہتا ہے تو کرلے عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ مزید پڑھیں24 minutes agoوزیرِ اعظم سے رکنِ قومی اسمبلی برجیس طاہر کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی برجیس طاہر نے…

35 minutes agoوزیراعظم کا شہبازگل کو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے کا نوٹس

شہبازشریف نے ڈاکٹر شہبازگل کو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے…

44 minutes agoاس وقت ہماری حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے،فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت ہماری حکومت کی کوئی…

56 minutes agoشہبازگل نے کار حادثے کو خود پر قاتلانہ حملہ قرار دیدیا

سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کار حادثے…

1 hour agoمفادات کی سیاست نے ملک تباہ کردیا، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ مفادات کی سیاست نے ملک تباہ…

1 hour agoہمیں لوٹ کر اپنے عوام میں آنا ہے، آصف زرداری

آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں لوٹ کر اپنے عوام میں…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

five × four =

Back to top button