موسلادھار بارشیں،وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں, این ڈی ایم اے کو ہنگامی انتظامات کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور سیلابی صورتحال سے عوام کے تحفظ کے لیے  صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہنگامی انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور مدد کی جائے اور خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ عوام کو عارضی پناہ گاہوں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے میڈیکل ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کرنٹ لگنے جیسے واقعات کے تدارک کے لئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

14 − 1 =

Back to top button