موسمیاتی بحران پر عدم توجہی پر ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

فرانس میں ہفتے کے روز ہزاروں لوگ آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں موسمیاتی بحران پر مزید توجہ دلانے کے لیے سڑکوں پرنکل آئے۔

پیرس میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے نارنگی حروف سے بڑا بڑا  ‘Look up’ لکھ کر سیاست دانوں کو اس سیارے کو بچانے کو ترجیح دینے کے لیے زور دیا۔یہ اشارہ نیٹ فلکس کی ہٹ ’ڈونٹ لُک اپ‘ کے اعتراف میں ہے۔ اس فلم میں ماہرینِ فلکیات کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایک دم دار ستارہ زمین کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا اور وہ سیاست دانون کو اس خطرے کو سنجیدگی سے لینے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔مظاہرے میں ایک اور اشارے میں لکھا ہوا تھا ’ہم اس متعلق کببات کر رہے ہیں؟‘کلائمیٹ جسٹس این جی او کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں معلوم ہوا کہ 28 فروری سے 6 مارچ تک میڈیا کوریج میں صرف 1.5 فی صدر ہی موسمیاتی بحران کے متعلق بات ہوئی۔منتظمین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 80 ہزار مظاہرین نے احتجاج میں شرکت کی، جس میں 32 ہزار پیرس میں شامل تھے۔البتہ وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 40 ہزار کے قریب مظاہرین اکٹھے ہوئے جن میں سے 11 ہزار دارالحکومت میں تھے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں جو سیارہ اپنے بچوں کے لیے چھوڑنا ہے اس کی حفاظت کرنی ہے۔ لیکن سیاست دان اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ نہیں دِکھایا ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button