موسمیاتی بحران کے حوالے سے احتجاج، ہوائی اڈے کی توسیع ترک کردی گئی

انگلینڈ کے شمالی علاقے میں سب سے مصروف ترین ہوائی اڈّوں میں سے ایک ہوائی اڈے کے توسیع کے منصوبے کو ممکنہ موسمیاتی نتائج کے متعلق کیے جانے والے احتجاج کی وجہ سے ترک کردیا گیا۔

حکومتی انسپیکٹروں نے لِیڈز بریڈفورڈ ایئرپورٹ پر 15 کروڑ پاؤنڈز کی لاگت سے بننے والے نئے ٹرمینل کی پیشکش پر پبلک انکوائری کا حکم دیا تھا۔لیکن حکام کا اب کہنا ہے کہ انہوں نے منصوبے کوممکنہ غیر ضروری تاخیروں کے سبب ترک کردیا ہے۔34 ہزار مربع میٹر پر بننے والا نیا ٹرمینل ویسٹ یارک شائر حب پر فی سال قریب 30 لاکھ فضائی مسافروں کی راہ ہموار کرتے ہوئے اس کو شمال کا دوسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ بناتا۔لیکن مہم جوؤں –جن میں 75 مختلف موسمیاتی گروپس اور ریزیڈنٹ ایسوسی ایشن اور ان کے علاہ مقامی ممبران پارلیمان شامل ہیں- کا کہنا تھا کہ ٹرمینل کی توسیع برطانیہ کے موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے کیے گئے عہدسے مکمل طور پر مختلف ہے۔منصوبے کے ترک ہونے پر ردِعمل دیتے ہوئے لِیڈز بریڈفورڈ ایئرپورٹ پر گروپ فار ایکشن کے چیئر کرس فورین کا کہنا تھا کہ یہ موسم اور برادریوں کے لیے فتح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ لِیڈز بریڈفورڈ ایئرپورٹ نے شکست کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس کا مطلب ہے لِیڈز بریڈفورڈ ایئرپورٹ دن کے وقت میں پروازوں کے اوقات نہیں بڑھا سکتا نا ہی رات کے وقت کے فلائینگ کنٹرولز کو ختم کرسکتا ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button