
خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مولانا، زرداری اور شہباز کی کیسیٹ سےصرف این آر او کا رونا سنائی دیتا ہے۔پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج دو کرپٹ گھرانوں نے عوام کی لوٹی دولت سےعشائیہ کیا، جیسے وی سی آر کا دورختم ہوگیا ویسے پی ڈی ایم کا دور بھی ختم ہوگیا ہے۔آج دو کرپٹ گھرانوں نے عوام کی لوٹی دولت سےعشائیہ کیا، جیسے VCR کا دورختم ہوگیاویسے PDM کا دوربھی ختم ہوگیامولانا زرداری شہبازکی کیسیٹ سےصرف NRO کارونا سنائی دیتاہےبچہ بچہ سمجھتا ہےاپوزیشن وزیراعظم کےدورہ روس کو سبوتاژ کرناچاہتی ہےعمران خان ایک وژن کانام ہےجو خدمت پر یقین رکھتےہیں
— Khurrum Sher Zaman, MPA?? (@KhurumSherZaman) February 22, 2022
خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان ایک وژن کانام ہےجو خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔اپنے پیغام میں پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ مولانا، زرداری اور شہباز کی کیسیٹ سےصرف این آر او کا رونا سنائی دیتا ہے، بچہ بچہ سمجھتا ہے اپوزیشن وزیراعظم کے دورہ روس کو سبو تاژ کرناچاہتی ہے۔ Square Adsence 300X250