مولانا فضل الرحمان نے(ق)لیگ سےتحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگ لی

مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگ لی ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اکیلے یقین دہانی نہیں کرا سکتا اوریہ معاملہ پارٹی میں رکھوں گا۔اسلام آباد میں منگل کی رات چوہدری شجاعت حسین نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔پی ڈی ایم سربراہ نے تحریک عدم اعتماد میں (ق) لیگ کی حمایت کی درخواست کردی۔چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان کو کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے اکیلے یقین دہانی نہیں کراسکتا اور یہ معاملہ پارٹی میں رکھوں گا۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے شہبازشریف کی دعوت پر نہ جانے کا شوہدری شجاعت سے شکوہ بھی کیا گیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آپ کا شکوہ دور کرنے خود چل کر آیا ہوں۔اس کےبعد اپوزيشن ليڈر شہبازشریف بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے۔ ون آن ون ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے سربراہ ق لیگ سے اپنی ملاقات پراعتماد میں لیا۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button