مولانا فضل الرحمان نے صبح 9 بجے تک احتجاج روکنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے جاری احتجاج صبح 9 بجے تک روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صبح تک تمام گرفتار کارکنان کو رہا نہ کیا گیا تو پورا ملک بند کردیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا ملک جام ہے اور عوام سڑکوں پر ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت ہمارے کارکنوں کو رہا کرے اور معافی مانگے۔

امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کارکنان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ ہمارے ایم این ایز کو زخمی کیا گیا اور انہیں گھسیٹ کر لے جایا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق مولانافضل الرحمان سے جب ایک صحافی نے استفسار کیا کہ اگر آپ کو گرفتار کر لیا گیا؟ تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ پھر تو دمادم مست قلندر ہو گا۔

فضل الرحمان کی کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے اور سڑکیں جام کرنیکی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق بی این پی مینگل کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ سردار اختر مینگل نے اس موقع پر کہا کہ حکومت لاپتہ ہونے والی ہے، اس کی فکر کریں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button