میتھین کی سطح میں لگاتار دوسرے سال ریکارڈ اضافہ

امریکی حکومت کے ڈیٹا کے مطابق ماحول میں میتھین کی سطح میں 2021 لگاتار دوسرے سال ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن کے مطالعے مین معلوم ہوا کہ زمین کے ماحول میں میتھین کی مقدار 2021 میں 17 حصے فی ارب تک بڑھ گئی۔1983 میں جدید پیمائشوں کے آغاز کے بعد یہ سب سے زیادہ سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس سے قبل 2020 ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا تھا جب 15.3 پارٹس پر بلین اضافہ ہوا تھا۔جبکہ فوسل فیول کے جلنے سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ ایٹماسفیئر میں رہتی ہے اور سالوں تک عالمی درجہ حرارت کے بڑھنے مین اپنا حصہ ڈالتی ہے جبکہ میتھین اس کے مقابلے میں کم عرصہ رہتی ہے۔البتہ میتھین بھی بطور گرین ہاؤس گیس کے کافی خطرناک ہے۔ یہ تپش کو اپنے اندر رکھنے اور قلیل مدتی موسمیاتی بحران کے لیے 25 گُنا زیادہ طاقتور سبب ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button