میشا شفیع کی جرح کی درخواست پر علی ظفر کا عدالت میں جواب جمع

علی ظفر نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست پر عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔

سیشن کورٹ لاہور میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔علی ظفر نے عدالت میں میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے میشا شفیع کی درخواست کو بے بنیاد اورعدالتی وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔علی ظفرکی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ عدالت میشا شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے۔ میشا شفیع نے اس سے قبل بھی وڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست دی۔جواب میں علی ظفر کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ درخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ہی میشا دبئی میں ایک کنسرٹ میں شرکت کےلیے چلی گئیں۔ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے وکلا کو بحث کےلیے 19 مارچ کو طلب کرلیا۔گلوکارہ میشا نے جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔یہ خبر بھی پڑھیںلاہور ہائیکورٹ نے میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کا ایف آئی اے میں درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرانے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے میشا شفیع  کے خلاف ایف آئی اے میں درج مقدمہ کے اخراج  کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔مذید پڑھیں Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button