مینوپاز سے پریشان خواتین کے لیے ڈاکٹر بلقیس نے بتائی ایسی ہربل چائے جو کرے ہارمونز کے مسائل کا حل وہ بھی بناء کسی نقصان کے

خواتین کے کچھ مخصوص مسائل ہیں جن کی وجہ سے وہ بہت پریشان رہتی ہیں ایسے میں اچھے معالج کو ڈھونڈنا اور پھر ان سے مہنگے مہنگے علاج کروانا ہر کوئی برداشت نہیں کر پاتا۔ایسے میں اگر کچھ گھریلواور آسان علاج پتہ چل جائے تو اس سے اچھی کیا ہی بات ہے۔

خواتین کے انہی مسائل کو دیکھتے ہوئے ہم مینوپاز یا مخصوص ایام کی بے قاعدگی کا بہت آسان نسخہ لے کر آئے ہیں۔جو کہ ڈاکٹر بلقیس شیخ نے بتایا ہے”ان کا کہنا ہے کہ مینو پاز شروع ہونے والا ہے،یا ان کے مخصوص ایام میں بےقاعدگی ہو گئی ہےوہ بہت زیادہ ہو رہے ہیں یا بہت کم ہو رہے ہیں تو ان کے لئے یہ بہت عمدہ اور آسان حل ہے۔لیکن یہ نسخہ مخصوص ایام سے پہلے یا بعد میں استعمال کریں اس کے دوران روک دیں ۔

نسخہ /علاج
:

1۔۔گاجر کے بیج ۔۔۔۔۔ایک چٹکی (تین انگلیوں میں جو آجائے) لے کر اس کو نہار منہ کھا لیں اس کے بعد آدھے گھنٹے تک کوئی چائے یا کافی نہیں پینی۔یہ سب سے آسان علاج ہے۔

نسخہ نمبر2
:

پانی ۔۔۔۔2/1 1 (ڈیڑھ کپ)

گاجر کے بیج ۔۔۔ایک چٹکی

کاسنی کے بیج ۔۔۔ایک چٹکی

کلونجی ۔۔۔ایک چٹکی

سونف ۔۔۔ایک ٹی اسپون

ٹپ:

یہ تمام اجزاء ایک پین میں ڈال کر 5 منٹ تک ڈھک کر ابال لیں،5 منٹ بعد چولہا بند کردیں۔ایک کپ میں ادرک ایک انچ کا ٹکڑا،پودینے کے چند پتے ڈالیں اور اس میں یہ قہوہ ڈال کر پی لیں۔یہ ہماری ایچ آر ٹی (ہارمون ریپلیسمنٹ ) چائے تیار ہے ۔اس کو سال دو سال بھی پیا جا سکتا ہے۔اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button