
فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے نئے آلات کی آزمائش شروع کی ہے جس سے ورچوئل ریئلٹی پلیٹ فارم ہورائزن ورلڈز میں تخلیق کار ڈیجیٹل اثاثے بیچ سکیں گے۔
یہ نئے آلات ابتداء میں کمپنی کے پلیٹ فارم کے صارفین کے انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔میٹا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے آلات میٹا ورس کی دور اندیشی کی جانب ایک اہم قدم ہے جہاں تخلیق کار کچھ کما سکتے ہیں اور لوگ ڈیجیٹل اشیاء، سروسز اور تجربوں کو خرید سکتے ہیں۔تاہم، کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کمپنی تخلیق کاروں سے میٹاورس میں ان کے ورچوئل مال کے فروخت کرنے پر 47.5 فی صد فیس وصول کرے گی۔میٹا کا ایک بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ میٹا ورس –جو فطرتاً مکان کے اعتبار سے محدود نہیں ہے- تخلیق کاروں کی نئی نسل اور کاروباروں کے لیے نئے تخلیقی مراحل لائے گی اور نئے مواقع کھولے گی۔تخلیق کار اور کاروباری افراد کو ایسا بزنس ماڈل جو ان کے لیے کام کر سکے، ڈھونڈنے کے لیے زیادہ آزادی ہوگی۔ہورائزن ورلڈز میں اشیاء کی خریداری امریکا اور کینیڈا میں 18 سال کی عمر سے زیادہ کے افراد کے لیے دستیاب ہوگی۔ Adsence Ads 300X250