میٹا نے ہورائزن کو عام ویب سائٹ پر لانے پرغور شروع کردیا

فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے فوری طور پر محسوس کیا ہے کہ ہورائزن (میٹاورس)کے تھری ڈی ماڈل کو ورچول ریئلٹی ہیڈ سیٹ مثلاً کویسٹ تک محدود نہیں رکھا جاسکتا اور اب اس کے ویب ورژن پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کی صاف وچہ یہ ہے کہ آنکھوں پر پہننے والے ہیڈسیٹ بہت مہنگے ہیں، دنیا بھر میں عام دستیاب نہیں اور ان کے حصول میں رکاوٹیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فی الحال تھری ڈی ہورائزن کو عام فون یا ڈیسک ٹاپ پر منتقل کرنے کا یہ ایک اچھا قدم ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ میٹا ہورائزن کے نائب صدر ویوک شرما نے بتایا کہ سال کے اختتام تک ہورائزن کا ورژن عام اسمارٹ فون کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ اس طرح فیس بک کے صارفین بھی اس پر شفٹ ہوچکے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ میٹا کمپنی ہورائزن کو گیم کونسول میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اب سے دوروز قبل میٹا نے ہورائزن ٹول اور سہولیات تشکیل دینے والے ڈویلپر کے لئے ترغیبات کا اعلان کیا تھا اور اس کی تفصیلات بیان کی تھیں۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

one + eleven =

Back to top button