میٹا کی 2024 میں اسمارٹ گلاسز لانچ کرنے کی تیاری

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا اپنے اسٹار ٹریک اسٹائل کے اسمارٹ گلاسز 2024 میں لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

میٹا کے بانی مارک زکربرگ کافی عرصے سے اس عزم کے متعلق بات کرتے آئے ہیں جس میں وہ ایک ورچوئل دنیا بنانے چاہتے ہیں جہاں انسان کام کر سکیں، سوشلائز اور کھیل کود کر سکیں اور ان کی کمپنی کے آگمینٹڈ ریئلٹی گلاسز ان کے اس عزم کا ایک حصہ ہے۔اس منصوبے پر کام کرنے والے سابق ملازم کا کہنا تھا کہ زکر برگ چاہتے ہیں کہ گلاسز کی لانچ میٹا کا آئی فون مومنٹ بنے۔ان گلاسز کو آئی فون یا اینڈرائیڈ فون کے ساتھ پیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔مبینہ طور پر میٹا متعدد اے آر گلاسز لانچ کرنا چاہتا ہے، جس کا پہلا ماڈل 2024 میں جاری کیا جائے گا۔ جس کے بعد مزید جدید ڈیزائن 2026 میں تیسرا ورژن 2028 میں ریلیز کیا جائے گا۔اندرونی ذرائع جن کو عوامی سطح پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے انہوں نے بتایا اس منصوبے کو پروجیکٹ نظارے کہا جاتا ہے۔میٹا کی جانب سے اس رپورٹ پر مؤقف دینے کے لیے انکار کر دیا گیا ہے۔ایک سابق ملازم نے کہا کہ زکر برگ کی اناء ان چشموں سے جڑی ہوئی ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

sixteen + 6 =

Back to top button