‘میں نے تیرہ سال امریکہ میں گزارے ہیں، امریکہ کا مخالف نہیں ہوں’

سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ میں نے تیرہ سال امریکہ میں گزارے ہیں میں امریکہ کا مخالف نہیں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہو یا خلاف، دل سے ہر صورت عدالت کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے ہمارے عدم اعتماد پر فیصلہ کیا جس پر ہمیں مایوسی ہوئی، مایوسی ہونے کے باوجود ہم نے عدالت کے فیصلے کو قبول کیا، میں نے تیرہ سال امریکہ میں گزارے ہیں میں امریکہ کا مخالف نہیں ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کی پالیسی پر تینقید تو کر سکتے ہیں مگر ان کی عوام سے نفرت نہیں کر سکتے، امریکہ میں کافی وقت گزارنے کے باوجود کبھی امریکی سفیر سے نہیں ملا، تو راجہ ریاض کو کیا ضرورت پیش آئی کہ امریکی سفیر سے ملاقات کی۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کو اداروں کا احترام کرنا چاہیئے، راجہ ریاض نے مجھے خود ایک بار کہا تھا ڈی سی فیصل آباد انہیں ٹائم نہیں دے رہا، جسے ڈی سی نہیں ملتا اسے امریکی ایمبیسی مل رہی ہے۔سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ میں تیرہ سال رہا ہوں امریکا میں پچھلے تین سال سے مجھے تو نہیں ملا کوئی، نہ مجھے امریکیوں سے ملنے کی ضرورت پڑی نہ انہیں، مسلح افواج ہوں یا عدالتیں ہم نے ان سے متعلق ایسا کوئی بیان نہیں دینا جس سے ان کی گستاخی ہو۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

sixteen + 2 =

Back to top button