نئے انتخابات کے اعلان تک تحریک جاری رہے گی، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نئے انتخابات کے اعلان تک تحریک جاری رہے گی، امن اور جمہوریت کی سیاست کریں گے، اپنے مخالفین کا بھی تحفظ کریں گے۔

راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے کہا صوابی آجاؤ لیکن میں نے پنڈی میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے، شام کو لال حویلی سے نکلیں گے اور کنٹینرز کو اُٹھا کر پھینک دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نہیں لیکن عمران خان سے خون کا رشتہ ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اصل حکومت نواز شریف لندن سے بیٹھ کر رہے ہیں، چور اور ڈاکو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے ہیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

11 − 8 =

Back to top button