نادراکےقوانین یتیم طالبعلم کےعلم حاصل کرنےکےشوق میں رکاوٹ بن گئے

Your browser doesn’t help the video tag.

نادرا کے قوانین یتیم طالب علم کے حصول علم میں رکاوٹ بن گئے۔سندھ ہائی کورٹ میں یتیم طالبعلم نے درخواست دائر کی کہ نادرا نے شرط عائد کی ہے کہ والد یا والدہ کو لانے پر ہی شناختی کارڈ بنے گا۔ 24 سالہ طالبعلم نے سماء سے بات کرتےہوئے بتایا کہ والدہ کا انتقال 20 سال پہلے ہوا تھا اور والد بھی انتقال کرچکے ہیں۔درخواست گزار طالبعلم نے موقف اختیار کیا کہ اس نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی اور4 سال سے یونیورسٹی میں داخلے کی کوشش کررہا ہے۔درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے بتایا کہ نادرا کو والد کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بھی دکھایا گیا تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے،شناختی کارڈ نہ ہونے سے تعلیم کے حصول میں بھی دشواری ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ والد اور دادا کے شناختی کارڈ سمیت تمام دستاویزدینے کے باوجود شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

12 + 8 =

Back to top button