
نارووال میں اسکول وین الٹنے سے 6 طالبات زخمی ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نارووال میں مریدکے روڈ اڈہ سراج کے قریب پیش آیا، جہاں نجی اسکول کی وین الٹ جانے کے باعث 6 طالبات زخمی ہوگئی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ وین کی تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکرا نے سے پیش آیا تاہم تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ اسکول وین میں 40 سے زائد طالبات سوار تھیں۔واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔ Adsence Ads 300X250