ناسا کے پرزیورنس روور کو مریخ پر ایک سال مکمل

ناسا کے ایس یو وی سائز کا پرزیورینس روور کو مریخ پر اترے ایک سال مکمل ہو گیا۔ 18 فروری 2021 کو یہ روور ’سات منٹ کے خطرناک مرحلے‘ کے بعد مریخ کی سطح پر اترا تھا۔

مریخ کے مدار میں پہنچنے کے بعد، پرزیورینس 19312 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایٹماسفیئر سے گزرا اور کامیابی سے سونک پیراشوٹ کر خود کی رفتار آہستہ کی تاکہ سطح ہر آسان لینڈنگ ہو سکے۔یہ پیراشوٹ کی مدد سے نیچے آیا، اس کا پچھلا خول علیحدہ ہو گیا اور اسکائی کرین مینیوور پرزیورینس کو نیچے لے کر آیا۔پرزیورنس جزیرو گڑھے کی 820 فٹ گہری تہہ میں اترا۔ یہ مریخ کا خشک دریائی ڈیلٹا ہے جو 3.5 ارب سال قبل پانی سے بھرا ہوتا ہوگا۔اس روور کا پہلا کام اور اس کے مشن کا پہلا حصہ انجینوئیٹی ہیلی کاپٹر کو اڑانا تھا۔ یہ پہلا طیارہ تھا جو کسی اور سیارے پر اُڑا اور اترا تھا۔مریخ پر اس سال کے دوران پرزیورنس چٹانوں کی تصاویر کھینچنے، ہیلی کاپٹر کی پروازوں کی نگرانی کرنے اور مریخی ہوا سے آکسیجن بنانے میں انتہائی مصروف رہا۔مریخ پر زندگی کے آثار ڈھونڈنے سے قبل پرزیورنس کا پہلا کام اپنے آلات کی سیٹنگ کرنا اور آن بورڈ سسٹم کی آزمائش کرنا تھا۔ Square Adsence 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button