ناسا کے (*21*) کاپٹر کی مریخ پر 21 ویں پرواز

ناسا کے انجینوئیٹی (*21*) کاپٹر کی مریخ پر کُل پروازوں کی تعداد 21 ہوگئی۔

ناسا کے اعلیٰ عہدے داروں کے مطابق جمعہ 11 مارچ کو 1.8 کلوگرام وزنی ناسا کے چوپر نے ایک اور پرواز بھری۔ناسا کی جیٹ پروپلژن لیبارٹری، جو انجینوئیٹی مشن کو دیکھتی ہے، نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ #MarsHelicopter کو روکا نہیں جاسکتا! اِنجینوئیٹی نے سرخ سیارے پر 21 ویں پرواز کی۔ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس چھوٹے سے روٹر کرافٹ نے 370 فِٹ کا فاصلہ 3.85 میٹرز پر سیکنڈ (8.61 میل فی گھنٹہ) کی رفتار پر طے کیا اور 129.2 سیکنڈز تک محو پرواز رہا۔انجینوئیٹی فروری 2021 میں ناسا کے پرزیورنس روور کے ساتھ مریخ کے جیزیرو گڑھے کی سطح پر اترا تھا۔اس گڑھے میں کئی ارب سال پہلے ایک جھیل اور دریا کا ڈیلٹا تھا۔شمسی توانائی سے چلنے والے اس (*21*) کاپٹر نے ابتدائی پانچ پروازیں صرف اس بات کا تعین کرنے کے لیے کیں کہ سیارے کے باریک ایٹماسفیئر کے باوجود وہاں پر فضائی مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔انجینوئیٹی نے وہ پانچ پروازیں کامیابی سے کیں اور ناسا نے جلد ہی اس کے مشن کو بڑھا دیا۔اس دوران یہ روٹرکرافٹ مریخ کی فضائی حدود کو بڑھاتے ہوئے، پرزیورنس کے رہنماء کے طور پر بھی کام کر رہا ہے، جس کا کام مریخ پر زندگی کے آثار کا پتہ لگانا اور درجنوں نمونوں کو جمع کر کے مستقبل میں زمین پر واپس لانا ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button