’نامنظور ڈاٹ کام‘، اوورسیز پاکستانی حکومت مخالف مہم کے لیے فنڈز دیں: عمران خان

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی ’حقیقی آزادی‘ کے لیے تحریک شروع کر رہے ہیں جس میں قوم بھرپور شرکت کرے۔

جمعے کو ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے نامنظور ڈاٹ ویب سائٹ بنائی ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ ہم پیسے اکٹھے کریں، خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں سے، ہم ایک مہم چلانے جا رہے ہیں۔‘انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ایک بیرونی سازش کے تحت حکومت تبدیل کی گئی۔ اور جو کرپٹ ترین لوگ تھے، جو ضمانت پر تھے یا مفرور تھے، انہوں نے 30 سال سے چوری کی ہوئی تھی، ان کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا جو کہ 22 کروڑ کی قوم کی توہین ہے۔‘عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں اس کے خلاف نکل رہا ہوں اور جاگی ہوئی قوم کو مزید جگا رہا ہوں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میری یہ کوشش ہے کہ ہم اس سازش کو ناکام کریں۔ ہمیں آپ کے فنڈز کی ضرورت ہے۔ اس میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ یہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی مہم ہے۔‘

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

5 × 1 =

Back to top button