نیب نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست کی مخالفت کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزدای مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست کی مخالفت کردی۔ نیب کی جانب سے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر تحریری جواب تیار کر لیا گیا ہے ، اسپیشل پراسکیوٹر نیب سید فیصل رضا بخاری کل مریم نواز کی درخواست کی بھر پور مخالفت کریں گے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شوگر ملز کیس کی ایک ملزمہ کے علاوہ نواز شریف سمیت دیگر ملزم مفرور ہیں، چودھری شوگر ملز کیس کے ملزم نیب طلبی نوٹس وصول کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں اور چودھری شوگر ملز میں منی ٹریل کے اکثر گواہ غیر ملکی ہیں۔نیب کی جانب سے کہا گیا کہ غیر ملکی گواہوں کو متعدد بار ڈوزیئر بھی بھجوائے جا چکے ہیں، مریم نواز کے ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور نیب آفس پر حملہ کرنے کیخلاف درخواست زیرالتواء ہے، ہائیکورٹ نے مریم نواز کو چودھری شوگر ملز میں شامل تفتیش ہونے کیلئے نوٹس بھی جاری کر رکھے ہیں۔نیب کے مطابق چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا چکا ہے، سپریم کورٹ میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست تاحال زیرالتواء ہے اور مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں۔نیب کی جانب سے کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس نیب لاہور نے دائر کیا تھا، مریم نواز کو 2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر رکھا ہے، مریم نواز کی اپیل آئندہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہے۔یہ بھی پڑھیں؛ مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی درخواست کی سماعت، ایک دن میں 2 بینچ تحلیلنیب نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست مسترد کی جائے،  مریم نواز جیسے بااثر ملزم ضمانت لیتے وقت نام ای سی ایل میں شامل ہونے کا جواز بنا کر ضمانت لیتے ہیں۔مریم نواز کا موقفمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاسپورٹ ہائی کورٹ نے ان کا پاسپورٹ اپنی تحلیل میں رکھا ہوا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لئے 27 اپریل کو سعودی عرب جانا چاہتی ہیں، پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی نہیں ہو سکتی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دی جائے اور پاسپورٹ مریم نواز کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ کا چوتھا بینچ تشکیل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پرسماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا۔ آج لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد لیگی رہنما کی درخواست نئے بینچ کے روبرو لگانے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوائی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس اسجد جاوید گھرال کو بینچ میں شامل کیا اور ان کے ساتھ جسٹس باقر نجفی بینچ کا حصہ تھے تاہم درخواست پر سماعت جب شروع ہوئی تو جسٹس باقر نجفی نے بتایا کہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد یہ بینچ بھی تحلیل کیا جاتا ہے۔اس سے پہلے بھی ایک بینچ درخواست پر سماعت سے معذرت کرچکا ہے اور اب تک مجموعی طور پر تین جج مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں27 minutes agoعمران خان کو الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو الیکشن کمشنر پر…

31 minutes agoعید الفطرکا چاند کب نظر آئے گا، تاریخ سامنے آگئی

عید الفطر کے چاند کے حوالے سے ماہرین فلکیات نے اہم پیشگوئی…

42 minutes agoآرمی چیف کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کرینگے، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی قوائد و…

1 hour agoصدر مملکت کا کراچی یونیورسٹی میں دھماکے پر اظہار افسوس

صدر مملکت نے کراچی یونیورسٹی میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا…

1 hour agoعمران خان کا کراچی یونیورسٹی میں دھماکے پر اظہار افسوس

عمران خان نے کراچی یونیورسٹی میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا…

1 hour agoجنوبی وزیرستان : دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،2 سپاہی شہید

جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

5 × 1 =

Back to top button