نیلسن منڈیلا کے وارنٹ گرفتاری این ایف ٹی پر 2 کروڑ میں فروخت

کرپٹو کرنسی کی طرح دنیا بھر میں نان فنجائی ایبل ٹوکن ( این ایف ٹی) کی مقبولیت میں بھی ہر گزرتے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔این ایف ٹی پلیٹ فارمز پر چھوٹی چھوٹی اشیا بھی لاکھوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی میں نیلام ہورہی ہے۔نان فنجائی ایبل ٹوکن کی شکل میں گزشتہ روز ایک ایسا نادر اثاثہ فروخت کیا گیا ہے جسے میوزیم ایک تاریخی دستاویز کے طور پر محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز ایک لاکھ 30 ڈالر(2 کروڑپاکستانی) سے بھی زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی پر نیلام ہونے والا یہ ڈیجیٹل اثاثہ جنوبی افریقا میں نسلی عصیبت کے خلاف مزاحمت کی علامت سمجھے جانے والے نیلسن منڈیلا کی گرفتاری کا وارنٹ ہے۔جنوبی افریقا کے پہلے سیاہ فام جمہوری صدر نیلسن منڈیلا کو 5 اگست 1962کوحراست میں لینے کے بعد 27 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ڈیجیٹل نیلام گھر Momint کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آہرین پوستھیمس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کیپ ٹاؤن میں گزشتہ رات ہونے والی نیلامی میں نیلسن منڈیلا کے وارنٹِ گرفتاری کی لیے 61 ہزار 800 ڈالر کی بولی لگائی گئی تھی، لیکن ایک آن لائن خریدار نے این ایف ٹی ٹوکن پر اسے 1 لاکھ 30 ہزار 550 ڈالر کی بولی دے کر خرید لیا۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button