نیوزی لینڈ نےدورہ پاکستان کی یقین دہانی کروا دی

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی یقین دہانی کروادی۔نیوزی لینڈ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا، جس میں کیوی بورڈ نے پی سی بی حکام کو آگاہ کیا کہ انکی ٹیم اگلے سال ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔اس سے قبل حال ہی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال سیریز کو اچانک ملتوی کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوٹرل وینیو پر سیریز کا بولا تھا لیکن پی سی بی ہوم سیریز کیلئے ڈٹا رہا تھا۔حال ہی میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے دورہ کے حوالے سے بات جیت جاری تھی۔واضح رہے کہ 17ستمبر کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر میچ سے 2 گھنٹے قبل دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

11 + 19 =

Back to top button