نیپچون کے درجہ حرارت کے متعلق حیران کن انکشاف

سورج سے 2 ارب 80 کروڑ میل کے فاصلے پر موجود نظامِ شمسی کے آٹھویں سیارے نیپچون کا سرد ترین سیارہ ہونا حیران کن نہیں جس کا اوسطاً درجہ حرارت منفی 207 ڈگری سیلسیئس ہے۔

اب ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ برف کا یہ دیو ہیکل گولا ہمارے گمان سے کہیں زیادہ سرد ہو سکتا ہے۔ناسا کے محققین نے تقریباً 20 سال کے عرصے میں متعدد مشاہدہ گاہوں سے لی جانے والی نیپچون کی تھرمل انفرا ریڈ تصاویر کا تجزیہ کیا۔ان کے تجزیے نے انکشاف کیا کہ نیپچون کے اسٹریٹواسفیئر کا اوسط درجہ حرارت 2003 سے 2018 کے درمیان غیر متوقع طور پر 8 ڈگری سیلسیئس گِرا ہے۔یونیورسٹی آف لیسٹر کے پوسٹ ڈاکٹرل ریسرچ ایسوسی ایٹ اور تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر مائیکل رومن کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی غیر متوقع تھی۔ چوں کہ محققین نیپچون کا مشاہدہ اس کے ابتدائی جنوبی موسمِ گرما سے کر رہے تھے، یہ توقع کی جارہی تھی کہ یہ بتدریج گرم ہوگا نہ کہ سرد۔تحقیق میں محققین نے متعدد مشاہدہ گاہوں سے حاصل ہونے والی تھرمل انفراریڈ تصاویر کا مطالعہ کیا جس میں چلی کی  یورپی جنوبی مشاہدہ گاہ کی ویری لارج ٹیلی اسکوپ اور جیمینائی ساؤتھ ٹیلی اسکوپ، ہوائی میں نصب دی سُبارُو ٹیلی اسکوپ، کیک ٹیلی اسکوپ اور دی جیمنائی نارتھ ٹیلی اسکوپ اور ناسا کی اسپِٹزر اسپیس ٹیلی اسکوپ شامل ہیں۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button