واٹس ایپ نمبر بنا پریشانی کے تبدیل کریں

واٹس ایپ میں موجود منفرد فیچر کی بدولت پرانی چیٹ کو محفوظ رکھتے ہوئے فون نمبر تبدیل کریں۔

واٹس ایپ سے قبل پیغامات کی ترسیل صرف ٹیکسٹ تک ہی محدود تھی اور تصاویر، ویڈیوز بھیجنے کے لیے ایم ایم اس( ملٹی میٹیا مسییجنگ) سروس استعمال کی جاتی تھی لیکن اس میں بھی بہت سی رکاوٹیں حائل تھی۔واٹس ایپ نے دنیا بھر میں پیغامات کی ترسیل کےانداز تبدیل کردیے ہیں لیکن اس میں ایک بڑی قباحت یہ ہے کہ اگر استعمال کنندہ نے واٹس ایپ اکاؤنٹ بناتے وقت جو نمبر درج کیا ہے تو نمبر تبدیل کرنے کی صورت میں پرانی چیٹ ہسٹری ضایع ہوجاتی ہے۔اگر آپ اپنی پرانی چیٹ کے ساتھ واٹس ایپ نمبر کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اب اس کے لیے پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں، کیوں کہ واٹس ایپ میں Change Number  کے نام سے ایک فیچر پہلے سے ہی موجود ہے۔نمبر کی تبدیلی کے لیے مرحلے وار ہدایات پر عمل درآمد سے قبل یہ بات ذہن میں رکھیے گا کہ اس فیچر کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے کچھ حدیں بھی متعین کی گئی ہیں ۔1۔     پرانے نمبر کو جس نئے نمبر سے تبدیل کیا جا رہا ہے وہ کال اور پیغامات وصول کرنے کے لیے فعال ہونا چاہیے۔2۔     یہ فیچر صرف نمبر کی تبدیلی  کے لیے کام کرتا ہے، اگر آپ نمبر کے ساتھ ساتھ اپنی ڈیوائس بھی تبدیل کر رہے ہیں تو پھر اپنے پرانے فون پر واٹس ایپ کا بیک لینے کے بعد اسے نئے فون پر انسٹال کریں اس کے بعد نمبر تبدیل کریں۔واٹس ایپ پر اپنی پرانی چیٹ کو محفوظ رکھتے ہوئے نمبر تبدیل کرنے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل درآمد کریں۔1۔       اپنے اینڈروئیڈ/ آئی فون پر واٹس ایپ کو آن کریں2۔       سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں3۔       یہاں آپ کو ’Change Number‘ لکھا نظرآئے گا، اس کو منتخب کریں۔ ایک نئی اسکرین آپ کے سامنے ظاہر ہوگی جس پر لکھا ہوگا ’ نمبر تبدیل کرنے کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ کی ساری معلومات، گروپس اور دیگر سیٹنگزمائگریٹ( منتقل) ہوجائیں گی۔‘ اب Next بٹن کو پریس کریں۔4۔       آپ سے پرانا اور نیا نمبر درج کرنے کا پوچھا جائے گا۔ دونوں نمبر درج کرکے Next پر ٹیپ کریں۔5۔       آپ کو ایک پیغام ملے گا جس میں آپ کی جانب سے واٹس ایپ نمبر کی تبدیلی کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے پوچھا جائے گا کہ ’ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی فون بک میں موجود افراد کو اس تبدیلی کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔‘اس مرحلے میں آپ کو تین آپشنز دیے جائیں گے All contacts, Contacts I’ve chats with اور  Custom ، اپنی مرضی کے آپشن کو منتخب کرنے کے بعد Done پر ٹیپ کردیں۔ Done  پر ٹیپ کرنے کے بعد واٹس ایپ آپ سے نئے نمبر کورجسٹر کرنے کا پوچھے گا۔ جس کی تصدیق کے لیے 6 ہندسوں پر مشتمل سیکیورٹی کوڈ ایس ایم ایس کیا جائے گا۔رجسٹریشن پراسیس مکمل کرنے کے بعد آپ کا نیا نمبر پرانے نمبر سے تبدیل ہوجائے گا، اب آپ نئے نمبر کے ساتھ پرانی چیٹ کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button