
مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کیا ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ تیسرے بلو ٹک پر کوئی کام نہیں ہورہا۔ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ میں واٹس ایپ کی بلیو ٹِک سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ اسکرین شاٹ کا پتہ لگانے کیلئے تیسرے بلیو ٹِک پر کوئی کام نہیں کررہی، یہ جھوٹی خبر ہے۔واضح رہے کہ واٹس ایپ پر میسیج چیٹ کے دوران بھیجا گیا پیغام موصول ہونے پر 2 گرے ٹک نظر آتے ہیں تاہم جب دوسری طرف والا شخص پیغام دیکھ لیتا ہے تو وہ دونوں ٹک بلیو ہوجاتے ہیں۔