واٹس ایپ نے کیمرہ ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا

واٹس ایپ نے موبائل کیمرے کی مدد سے عکس بندی کرنے اور سیلفی لینےکے شوقین افراد کے لیے اپنی ایپلی کیشن میں اہم تبدیلی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ وے بی ٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ نے گوگل پے بی ٹا پروگرام  کےتحت اپ ڈیٹ کا نیا ورژن 2.22.1.2 جاری کردیا ہے۔واٹس ایپ کی اس نئی اپ ڈیٹ میں نیا کیا ہے؟وے بی ٹا انفو میں شایع ہونے والی خبر کے مطابق واٹس ایپ آئندہ پیش کی جانے والی اپ ڈیٹ میں ان ایپ کمیرے کو ری ڈیزائن کرے گا۔واٹس ایپ نے گوگل بی ٹا پروگرام کےلیے جاری کیے  جانے والے ورژن 2.22.1.1 میں  گروپ ایڈمن کو آنے والے تمام پیغامات سب کےلیے ڈیلیٹ کرنے کا اہم فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔آج جاری ہونے والی بی ٹا اپ ڈیٹ میں ہونے والی تبدیلی کے اسکرین شاٹ کا آپ اپنے واٹس ایپ کیمرے سے با آسانی موازنہ کر سکتے ہیں۔فیوچر اپ ڈیٹ میں فلیش اور سوئچ کیمرہ بٹن کو از سر نو ڈیزائن کیا جائے گا، جب کہ حال ہی میں بنائی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو الٹے ہاتھ پر بلکل نیچے کی طرف دیکھ سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی یہ تبدیلی تجرباتی مراحل میں ہے اور واٹس ایپ نے ابھی تک اسس فیچر کی ریلیز کی حتمی  تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button