واٹس ایپ کا بزنس ایپ میں اہم تبدیلی کا اعلان

فیس بک کی زیرملکیتی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چند سال قبل کاروباری افراد اوراداروں کے لیے واٹس ایپ بزنس کے نام سے ایپ پیش کی تھی۔ جسے استعمال کنندگان کی جانب سے بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔میٹا کی طرف سے واٹس ایپ بزنس میں وقتاً فوقتاً نت نئے فیچرزکا اضافہ کیا جاتا ہے۔ چند دن قبل واٹس ایپ نے بزنس پروفائل کوبہتربنانے کے لیے ’کورفوٹوز‘ اور ’ کمیونیٹیز‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔اسی روایت کوبرقراررکھتے ہوئے واٹس ایپ نے آج بزنس ایپ کے لیے ایک اورکارآمد فیچرپیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔واٹس ایپ کے حوالے سے خبریں شایع کرنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق میٹا بزنس ایپ کے لیے ’سبسکرپشن پلان‘ کے نام سے ایک ٹول پرکام کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس نئے اختیاری سبسکرپشن پلان کے تحت بزنس اکاؤنٹس کے لیے اضافی فیچرزپیش کیے جائیں گے۔ابھی یہ فیچرڈیویلپمنٹ کے مراحل میں ہے اوراس کی ریلیز کے لیے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔وے بی ٹا انفو کے مطابق سبسکرپشن پلان لینے والے صارفین کومزید کاروباری فیچرززتک رسائی دی جائے گی جن میں سے ایک اہم فیچرملٹی ڈیوائس لاگ ان ہے۔

عموما بزنس اکاؤنٹ سے بیک وقت چارڈیوائسزپرلاگ ان کیا جاسکتا ہے، لیکن سبسکرپشن لینے والے استعمال کنندگان 10 ڈیوائسزپرلاگ ان کرسکیں گے تاکہ ایک ہی کاروباری اکاؤنٹ سے بیک وقت کئی لوگ منسلک ہوسکیں۔واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال سبسکرپشن پلان کے صرف ایک فیچرکی تفصیلات ظاہرکی گئی ہیں تاہم مزیداضافی مراعات کے بارے میں بھی جلد ہی اپ ڈیٹ جاری کردی جائے گی۔ Double Click 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

eleven − 2 =

Back to top button