واٹس ایپ کا مخصوص روابط کیلئے لاسٹ سین آپشن چھپانے پر کام شروع

واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبے پر ایک یا ایک سے زائد روابط (کانٹیکٹ) کے لیے اپنا لاسٹ سین آپشن چھپانے پر کام شروع کردیا ہے۔ڈبلیواے بی ٹا انفو نامی ویب سائٹ نے سب سے پہلے اس کی خبر دی ہے اور یہ ویب سائٹ بالخصوص واٹس ایپ میں تبدیلیوں اور بی ٹا ورژن کی خبریں دیتی رہتی ہے۔ویب سائٹ کے مطابق پہلے یہ سہولت آئی او ایس ایپ کے لیے ریلیز کی جارہی ہے اور یوں کئی صارفین اسے ٹیسٹ کررہے ہیں۔لاسٹ سین آپشن کے مطابق لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ آخری مرتبہ آن لائن ہونے کے بعد یوزر نے واٹس ایپ کب چیک کیا تھا؟ اس سے قبل واٹس ایپ نے اسٹیٹس کے لیے ایک آپشن پیش کیا تھا جس کے تحت یہ فیچر تمام صارفین کے لیے تھا لیکن اب آپ ایک یا ایک سے زائد افراد کے لیے بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔اب واٹس ایپ کے 22.9.0.70 ورژن میں ایک نیا آپشن My Contacts Except دکھائی دے گا جس میں ایپ پرائیویسی سیٹنگ میں آپ لاسٹ سین سیکشن کے مختلف آپشن سیٹ کرسکیں گے اور اس کے علاوہ بھی مزید پرائیویسی سیٹنگز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 

 

Double Click 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

nine − 2 =

Back to top button