واٹس ایپ کا گروپ کالز میں اہم فیچر کا اضافہ

دنیا بھرمیں ہرعمرکے افراد میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ہرگزرتے دن صارفین کے لیے نئی سہولیات فراہم کرتا جا رہا ہے۔گزشتہ ہفتے ہی واٹس ایپ نے اپنے استعمال کنندگان کے لیے کمیونٹی فیچرکا اعلان کیا تھا۔ جس کا مقصد موثرروابط کے لیے یکساں نوعیت کے حامل مختلف واٹس ایپ گروپس کو ایک ہی کمیونٹی میں رکھنا ہے۔یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا صارفین کے لیے اہم فیچر کا اعلان آج واٹس ایپ نے گروپ کالزفیچرمیں اہم تبدیلی کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد صارفین بیک وقت 32 افراد کو گروپ وائس کال میں شریک کرسکتے ہیں۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق اس اقدام کا مقصد واٹس ایپ کے کمیونیٹی فیچرکومزید توسیع دینا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے آخری بار2020 میں گروپ کال میں شریک افراد کی تعداد کو4 سے بڑھا کر 8 کردیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے مزید کچھ منفرد اورکارآمد فیچرزپرکام کررہا ہے جن میں سے کچھ ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہیں تو کچھ کی بی ٹا ٹیسٹنگ جاری ہے۔ان فیچرزمیں میسیجزری ایکشنز، بڑی فائلزکی شیئرنگ، ڈس اپیئرنگ میسجزکو محفوظ کرنے، لوکیشن اسٹیکرکا ازسرنو ڈیزائن اورپرائیویسی سیٹنگ میں نئی تبدیلیاں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ابھی یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے اور امید ہے کہ آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں اسے شامل کردیا جائے گا۔تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ اس فیچرکوصرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا یا ایپل صارفین بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔ مزید پڑھیں2 hours agoانسٹا گرام کا’ریلز‘ فیچرمیں بڑی تبدیلی کا اعلان

ویڈیواورتصاویرشیئرکرنے والی ایپلی کیشن انسٹا گرام نے اپنے ریلزفیچرمیں اہم تبدیلی کا…

3 hours agoٹوئٹراپنے پلیٹ فارم پرانسٹاگرام کا فیچرمتعارف کرانے کوتیار

دنیا کی مقبول ترین مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرواٹس ایپ اورانسٹا گرام کی…

11 hours agoایپل نے میسنجر میں نازیبا تصاویر سینسر کرنے کا فیچر پیش کردیا

ایپل نے میسنجر میں نازیبا تصاویر سینسر کرنے کا فیچر پیش کردیا۔…

21 hours agoموسمیاتی تغیر کی نفی کرنے والی اشتہارات پر پابندی

ٹوئٹر نے موسمیاتی تغیر کی نفی کرنے والے اشتہارات کے نشر ہونے…

21 hours agoانسٹاگرام کی جانب سے کی جانے والی اہم تبدیلی

میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا…

24 hours agoپلاسٹک کے کپ میں چائے یا کافی پینے والے ہوجائیں ہوشیار

کافی کے ڈِسپوز ایبل کپ کو پہلے ہی اس کے باریک پلاسٹک…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

five × five =

Back to top button