واٹس ایپ کے وائس میسج فیچر میں بڑی تبدیلی

مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے پیغام رسانی کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اپ ڈیٹس پر کام کررہی ہے اور اب صارفین وائس میسج بھیجنے سے قبل سن بھی سکیں گے۔

خیالرہے کہ میٹا کی زیرِ ملکیت واٹسایپ کا مقبول ترین فیچر وائس میسج ہے، جو صارفین کے ریکارڈنگ کے دورانیے کو محدودنہیں کرتا بلکہ موصول ہونے والے پیغامات کی پلے بیک رفتار کو بھی ایڈجسٹ کرنے کیآزادی فراہم کرتا ہے۔ اور اب صارفین کسی کو وائس میسج بھیجنےسے قبل اپنے ریکارڈ شدہ پیغام کو سن سکیں گے جو انہیں غلط پیغام بھیجنے کی شرمندگیسے بھی بچاسکے گا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیےوائس میسج ریکارڈ کرنے کے لیے مائیک آئیکن کو دبائیں اور تھامیں، پھر ہینڈز فری ریکارڈنگموڈ میں جانے کے لیے اوپر سلائیڈ کریں۔ پیغام ریکارڈ کرنے کے بعد اسٹاپ بٹن کو دبائیں اور پھر اپنا پیغام سننے کے لیے پلےکا بٹن دبائیں۔ اگر آپ اپنے پیغام سے مطمئن ہیں تو سینڈ کا بٹن دبائیں۔یہ فیچر آنے والے دنوں میں اینڈرائیڈاور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا لہذا صارفین اپنے واٹس ایپ کو اپ ڈیٹرکھیں تاکہ اس نئے فیچر کو استعمال کرسکیں۔ قبل ازیں واٹس ایپ نے ایک اوردلچسپ فیچر متعارف کرایا تھا جس کی مدد سے اس کے ویب صارفین اپنا اسٹیکر پیلیٹ بناسکتے تھے۔ اگرچہ یہ فیچر فی الحال موبائل ایپس پر دستیابنہیں ہے، لیکن واٹس ایپ مستقبل قریب میں اسے موبائل فونز پر بھی متعارف کرانے کے لیےکام کررہا ہے۔کمپنی نے حال ہی میں ایک پرائیویسیفیچر بھی متعارف کرایا ہے، جو کہ اجنبیوں کے لیے آپ کی آن لائن سرگرمیوں کا بذریعہڈیفالٹ ٹریک رکھنا مشکل بنا دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button